گرفتارغیرملکی سائیکلسٹ وکٹرکا ضمانت کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع

  گرفتارغیرملکی سائیکلسٹ وکٹرکا ضمانت کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع

  



لاہور(نامہ نگار)غیرقانونی طورپرپاکستان میں داخل ہونیوالاغیرملکی سائیکلسٹ ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا،26دسمبر کو گرفتارہونیوا لے غیرملکی ملزم وکٹر نے ضمانت کیلئے لاہور کی مقامی عدالت سے رجوع کرلیاہے،ایف آئی اے کے مطابق غیر ملکی سائیکلسٹ غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا،جس پرایف آئی اے نے وکٹر کیخلاف فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا،ملزم اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں عدالتی ریمانڈ پر ہے،وکٹر زکو واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا جاتے وقت گرفتار کیاگیا،وکٹر زکو سائیکل پر ورلڈ ٹور پر نکلا ہے،تاہم غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہواتھا۔

عدالت رجوع

مزید : علاقائی