دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس،اختیارات استعمال کرنے سے گریز نہیں کرینگے:بھارتی آرمی چیف

دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس،اختیارات استعمال کرنے سے گریز نہیں ...

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے پاکستان کا نام لئے بغیر ٹارگٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370کے خاتمے سے مغربی پڑوسی ملک کی پراکسی جنگ میں خلل پڑ گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں 72ویں آرمی ڈے کی تقریب میں اپنے خطاب میں جنرل منوج موکنڈ نراوانے کہا کہ مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف رواداری صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دہشت گردی کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت اختیارات موجود ہیں اور ہم ان کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔جنرل ناراوانے نے زور دے کر کہاکہ ایسی صورت میں ہم اسی طرح کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا ایک تاریخی اقدام ہے جس سے جموں وکشمیر کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔

بھارتی آرمی چیف

مزید : علاقائی


loading...