وزیراعلیٰ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی محمد لطاسب ستی کی رہائشگاہ آمد،بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  وزیراعلیٰ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی محمد لطاسب ستی کی رہائشگاہ آمد،بھائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار راولپنڈی میں رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) محمد لطاسب ستی کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھائی کے انتقال پر محمد لطاسب ستی سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے لطاسب ستی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد،رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور رکن پنجاب اسمبلی صغیر احمدبھی اس موقع پر موجود تھے۔
اظہار تعزیت

مزید :

علاقائی -