مانگا منڈی،دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر 70سالہ سکیورٹی گارڈ قتل،5لاکھ لوٹ لئے

مانگا منڈی،دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر 70سالہ سکیورٹی گارڈ قتل،5لاکھ لوٹ لئے

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)مانگا منڈی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں اسلحہ سے مسلح 2 نامعلوم ڈاکو ہنڈا ون ٹو فائیو پر سوار ہوکر آئے اور پانچ لاکھ روپے نقدی لوٹ کر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 70 سالہ مانسہرہ کا رہائشی حفیظ الرحمن ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ڈاکوجاتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کا 32 بور پستول بھی لیکر فرار ہونے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق میما نیٹ جرابوں والی فیکٹری کا ڈرائیور کیشیر اور ملازم سیکورٹی گارڈ حفیظ الرحمن اپنی گاڑی شاہذوار ڈالہ پر سندر اڈا سے نجی بنک سے پانچ لاکھ روپے لیکر اپنی فیکٹری جا رہے تھے ڈرائیور دولاد شاہ اور کیشر محمد عاصم نے صحافیوں کو بتایا کہ جب ہم مانگا منڈی رائیونڈ روڈ پر واڑہ پیروالا کے راستے پر پہنچے تو پیچھے سے ہنڈا ون ٹو فائیو پر آنے والے دو ڈاکوؤں نے شاہذور ڈالہ نمبری LES-19-3037 کے ٹائر پر رائفل 44بور سے فائر کیے جس کے نتیجہ میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور ڈاکوؤں نے 4افراد کو نیچے اتار کر رقم کا مطالبہ کیا جس پر سیکورٹی گارڈ حفیظ الرحمن نے مزاحمت کی جس کے نتیجہ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے موقع پر قتل کر دیا اور رقم لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید : علاقائی


loading...