ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل دکاندارناصر کے بھائی کی رپورٹ پرمقدمہ درج

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل دکاندارناصر کے بھائی کی رپورٹ پرمقدمہ ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے دو روز قبل ڈکیتی کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے دکاندارناصر کے بھائی کی رپورٹ پر دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست کے مطابق دونوں نامعلوم مسلح ڈاکو جن کی عمریں 23 اور 25 سال تھیں دکان میں داخل ہوئے۔ دکاندارناصر نے انہیں پکڑے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اس کے بھائی کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واردات سے قبل بھی مقتول کی دکان پر ڈکیتی کی تین وارداتیں ہوچکی ہیں اور بارہ وارداتیں مارکیٹ میں ہوچکی ہیں لیکن پولیس کسی بھی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

مقدمہ درج

مزید : علاقائی


loading...