عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، رائے بابر سعید

عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، رائے بابر سعید

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے اپنے دفتر میں آنیوالے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا سائلین کی درخواستوں پر بلا تاخیر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ یا تاخیری حربے ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ تمام پولیس افسران سائلین کیساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آئیں۔ امن وامان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کاتحفظ محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ایس ایچ اوز بھی روزانہ شام 03 بجے تا 05 بجے تک باقاعدگی سے سائلین کے مسائل سن کر حل کر رہے ہیں۔شہر ی روزانہ صبح10بجے سے 11:30بجے دن اپنے مسائل کی شنوائی کیلئے براہِ راست میرے دفتر تشریف لاسکتے ہیں۔

رائے بابر سعید

مزید : علاقائی