بادامی باغ، تھانہ ٹبی سٹی حدود میں فائرنگ واقعات، خاتون سمیت 2افراد زخمی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) بادامی باغ اور تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ بادامی باغ میں پیش آیا جہاں گھریلو رنجش کی بنیا پر ٹیپو سلطان نامی شہری نے فائرنگ کر کے اپنی پہلی بیوی کو زخمی کردیا۔ جبکہ ٹبی سٹی کے علاقے میں دیرینہ عداوت کی بنیاد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خالد نامی شہری کو زخمی کردیا۔ دونوں تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
فائرنگ واقعات