پنجاب پولیس کو خواتین کیساتھ جرائم کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کا حکم

پنجاب پولیس کو خواتین کیساتھ جرائم کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا خواتین کے حقوق کے حوالے سے بڑا فیصلہ،، صوبے بھر کے پولیس افسران کو خواتین کیساتھ ہونیوالے جرم،وقوعہ کی ا طلاع ملنے پر فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ آئی جی پنجاب کہتے ہیں کسی بھی خاتون پر فیملی یا گھریلو تشدد پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ونی، سوار،قرآن پاک سے شادی،حق وراث سے محرومی اور جبری شادی کے واقعات میں تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارووائی عمل میں لائی جائے، پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2017 کے تحت پنجاب وویمن اتھارٹی کی درخواست پر پولیس کارروائی کی پابند ہے۔ کسی خاتون ملزمہ کو پولیس حراست میں غروب آفتاب سے پہلے حولات جوڈیشل بھجوایا جائے،غروب آفتاب کے بعد کسی خاتون کو تھانے میں نہیں رکھا جائے گا،انفرادی و اجتماعی بداخلاقی کے مقدمہ میں متاثرہ خاتون کا فوری طور پر دفعہ 164ض ف کا بیان ریکارڈ کروایا جائے، خواتین کے تعلیمی اداروں، پارکس،مزارات اور خریداری مراکز کے گرد موثر گشت کویقینی بنایا جائے اور خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات میں کمی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب کی جانب نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز،تمام سی پی اوز، تمام ڈی پی اوز اور تمام ضلعی انویسٹی گیشن افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -