متوازن غذاؤں کا استعمال، ورزش صحتمند زندگی کی ضمانت، ماہرین ِغذائیات
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے ”فوڈ اینڈ نیوٹریشن'' کیمپ کا انعقادکیا گیا۔اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کیے جانیوالے کیمپ میں دفاتر میں کام کرنیوالوں کیلئے غذائی ہدایات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی عملے کو انفرادی سطح پر نیوٹریشن کاؤنسلنگ کیساتھ ساتھ تفصیلی غذائی چارٹس بنا کر دئیے گئے۔ کیمپ میں اتھارٹی افسران کے بلڈ پریشر، وزن اور فیٹس کے بارے میں ٹیسٹ کیے گئے۔ اس موقع پر ماہرِغذائیات کا کہنا تھا متوازن غذاؤں کا استعمال اور ورزش صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان اور ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان میمن نے کیمپ کا دورہ کیا۔چیف ایڈمنسٹر یشن آفیسر ایم د کامران خان کا کہنا تھا صحت بخش کھانے کا استعمال سٹاف کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی تمام اداروں کو انکی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے پنجاب سیف سٹیز کی معاونت سے ملاوٹ مافیا کو روکنے کی حکمت عملی بنانے پر زوردیااورکہا سیف سٹیز اتھارٹی کی مدد سے صحت دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔پاکستان کے بہترین مانیٹرنگ سسٹم سے ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے مدد ملے گی۔بعدازاں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سیف سٹیز ویب چینل پر نیوٹریشنز کے بارے میں خصوصی پروگرام میں شرکت بھی کی۔
ماہر غذا