سول لائنز ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،101ملزم گرفتار،اسلحہ منشیات برآمد

سول لائنز ڈویژن پولیس کا کریک ڈاؤن،101ملزم گرفتار،اسلحہ منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی قیادت میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث101ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے9ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے4 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے10 پسٹلزاورگولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے30 منشیات فروشوں کے قبضہ سے7کلو 700گرام چرس،110 گرام ہیروئن اور154 لٹرشرا ب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران22 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چوری،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب5اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، لاؤڈسپیکر،پرائس کنٹرول اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر21ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -