آئی جی پنجاب تاحال منسٹریل کیڈر عملہ کی انفار میشن کے منتظر

آئی جی پنجاب تاحال منسٹریل کیڈر عملہ کی انفار میشن کے منتظر

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر صوبے بھر میں منسٹریل کیڈر کے عملے اسسٹنٹ، سنیئر سکیل سٹینو گرافرز، سٹینو گرافرز، سنیئر کلرکس اور جونیئر کلرکس کی انفار میشن مانگنے کے باوجود بھی نہ مل سکیں، آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جیزٹریننگ، آئی اے بی، آپریشنز، آر اینڈ ڈی، فنانس اینڈ ویلفئیر، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب،سپیشل برانچ اور پی ایچ پی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آر پی اوز، کمانڈنٹ سہالہ، پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد، ڈی آئی جیز ٹی اینڈ ٹی، ٹریفک، سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب تمام چیف ٹریفک آفیسرزپنجاب، تمام پرنسپلز پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس پنجاب اور تمام سی پی او کے افسران کیساتھ تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو مراسلہ جار ی کر دیا گیا ہے، مذکورہ عملے کی تعیناتی کی تاریخ اور موجودہ تعیناتی کی تاریخ کیساتھ سیٹ کے بارے میں انفارمیشن تیرہ جنوری تک طلب کی گئی۔ آئی جی پنجاب کے حکم کے باوجود بھی مذکورہ عملے کی مکمل انفارمیشن سی پی او کی ایڈمن برانچ کو موصول نہ ہو سکیں، انفارمیشن مکمل ہونے کے بعد ایک ہی سیٹ پر تین سال سے زائد عرصہ تعیناتی ہونیوالے اہلکار و ں کو فوری طور پر تبدیل کر دیا جائے گا۔

، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور آفس سپرنٹنڈنٹس کے متعلق انفارمیشن طلب نہیں کی گئیں مذکورہ افسران بھی عرصہ دراز سے اہم سیٹوں پر افسران کے ساتھ تعینات ہیں۔

آئی جی منتظر

مزید : علاقائی


loading...