کیمپ جیل لاہور،معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 71 اسیر رہا

کیمپ جیل لاہور،معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 71 اسیر رہا

  



لاہور (کر ائم رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید احسن محبوب بخاری نے گزشتہ روز جوڈیشل عملہ کے ہمراہ کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 71 اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر سپرٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور اسد جاوید وڑائچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے کیمپ جیل میں کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی سمیت دیگر امور کو بھی چیک کیا، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے گزشتہ روز کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوڈیشل عملہ کے ہمراہ جیل میں قیدیوں و حوالاتیوں کی مہیا کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاء، کچن، ہسپتال، بیرکس، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کو چیک کیا انہوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث اسیران کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔

، اس موقع پر انہوں نے قیدیوں وحوالاتیوں سے بات چیت کی اور ان سے مسائل کے حوالے سے پوچھا، اسیران نے انہیں بتایا کہ انہیں کھانے پینے کی جو اشیائدی جارہی ہے وہ معیاری اور حفظان صحت کے عین مطابق ہے، بیرکس میں صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے کیمپ جیل لاہور میں بہترین انتظامات پر سپرٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ اور دیگر عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے۔

اسیر رہا

مزید : علاقائی