علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے:فیڈمک

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے:فیڈمک

  



اسلام آباد(آن لائن) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعمیر ہونے والے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اقتصادی خصوصی زون کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل ہو رہی ہے، اس میں اب تک مجموعی طور پر 357 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کار ی ہوچکی ہے، اس خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں کو 10 سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی اور درآمد کی گئی مشینری پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا،اس وقت تک علامہ اقبال اکنامک زون میں 1000 ایکڑ سے زائد کی پری سیل ہو چکی ہے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکنامک زون میں سرمایہ کاری کیلئے فیڈمک سے ایم او یو سائن کرنے والی چینی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 29 سے زائد ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران مزید 25 سے 30 چینی کمپنیاں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کے معاہدے کریں گی اور اگلے سال تک اس اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 150 ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک علامہ اقبال اکنامک زون میں 1000 ایکڑ سے زائد کی پری سیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک نے چینی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے چین کے شہر شنگھائی میں ایک خصوصی دفتر قائم کیا ہے جہاں چینی زبان وثقافت پر عبور رکھنے والے مارکیٹنگ کنسلٹنٹ اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم کام کر رہی ہے۔ یہ ٹیم چین میں اکنامک زونز کی مارکیٹنگ کے علاوہ دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کو ابتدائی معلومات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ان کو ویزہ کے اجراء سے متعلق سہولیات فراہم کر رہی ہے۔میاں کاشف نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور ویلیو ایڈیشن سٹی کی نسبت علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اس لحاظ سے منفرد ہے کہ پنجاب میں یہ واحد اکنامک زون ہے جو سی پیک کے تحت ترجیحی بنیادوں پر تیار کیا جا رہا ہے۔ ایم فور موٹر وے پر ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب 4000 ایکڑ پر محیط اس اکنامک زون کیلئے زمین کی خریداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور آئندہ 6 ماہ میں اس کے مین بولیوارڈ، داخلی گیٹ اور باؤنڈری وال کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائیگا۔یہاں یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20ء کے بجٹ میں ایک ارب 40 کروڑ روپے جبکہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے صوبائی بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک نے سرمایہ کاروں میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا فیز II بنانے کیلئے بھی کام شروع کر دیا ہے۔ اس کا فیزII موجودہ اکنامک زون سے 25 تا 30 منٹ کی مسافت پرٹوبہ ٹیک سنگھ میں بنایا جائیگا جس کیلئے ابتدائی طور پر 2500ایکڑاراضی کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 2500 ایکڑ اراضی مزید فراہم کی جائیگی،اس کیساتھ ساتھ فیڈمک فیصل آباد شہر کے گردونواح میں مزید مقامات پر اراضی حاصل کرکے چھوٹی انڈسٹریل اسٹیٹس بنانے پر بھی کا م کر رہا ہے تاکہ شہری آباد ی میں قائم زرعی آلات، لائٹ انجینئر نگ، سٹیچنگ یونٹس، ایمبرائیڈری اور دیگر سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو شہر کے قریب ہی ان کی ضرورت کے مطابق درکار جگہ اور سہولیات۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک علامہ اقبال اکنامک زون میں 1000 ایکڑ سے زائد کی پری سیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک نے چینی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے چین کے شہر شنگھائی میں ایک خصوصی دفتر قائم کیا ہے جہاں چینی زبان وثقافت پر عبور رکھنے والے مارکیٹنگ کنسلٹنٹ اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم کام کر رہی ہے۔

مزید : کامرس