الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے زلزلہ متاثرین میں امدادی ...

  



لاہور)پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے بتایا کہ گلگت بلتستان کی وادی استور کے علاقوں دویان،شالٹر،تربلنگ،شاہی بستی، نصیرآباد اور بنجی میں متاثرین زلزلہ میں 100فوڈ پیکجز، 40ٹینٹس، 100ترپالیں اور 100ونٹر پیکجز تقسیم کئے گئے۔اس وقت گلگت بلتستان میں زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اور ضرورت کے مطابق متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں۔آپ سے اپیل ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگ آگے بڑھیں اور متاثر لوگوں کی امداد کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا ساتھ دیں۔

مزید : کامرس


loading...