گیس کی فراہمی میں تعطل سے صنعتیں بند ہوجائینگی:وفاقی چیمبر

گیس کی فراہمی میں تعطل سے صنعتیں بند ہوجائینگی:وفاقی چیمبر

  



کراچی(یواین پی)وفاقی چیمبرکے صدر میا ں انجم نثار نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں تعطل سے صنعتیں بند ہوجائیں گی،جس کے نتیجے میں مستقبل قر یب میں بے روزگاری اور امن وامان کی سنگین صورتحال میں اضا فہ ہو گا۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ برآمدات کے اہداف کو پورا کر نے کیلئے نئے صنعتی یو نٹس کو گیس کنکشن فرا ہم کر ے۔ انہوں نے سو ئی سدرن کمپنی کی جانب سے گیس کی روک تھا م پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس قسم کے اقدام سے پیداوار کو شدید نقصان پہنچا ہے، نتیجتاً برآمد کنند گا ن کو وقت پر برآمد ات اور ما لی نقصانات کو پورا کر نے میں نا کامی ہو تی ہے۔ میاں انجم نثار نے کہاکہ مو جو دہ صورتحال کے پیش نظر کراچی کے صنعتکا روں کو احتجاجی دھرنا بھی دینا پڑا۔ انہو ں نے پا نی، بجلی اور گیس جیسی بنیا دی سہو لتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا تا کہ صنعتکار سڑکو ں پر احتجاج کر نے کے بجا ئے پیداوار بڑھانے اور برآمدی اہداف کو پورا کرنے پر اپنی تو جہ مر کوز کر سکیں۔ انہو ں نے حکومت سے پرزور مطا لبہ کیا کہ وہ اس صنعت کی بھر پور تا ئید کریں جس کو انتہا ئی نا منا سب ما حول اور بقا کی جنگ کا سامنا ہے

مزید : کامرس