ہنڈائی کا جی وی 80 ماڈل جنوبی کوریا میں متعارف

ہنڈائی کا جی وی 80 ماڈل جنوبی کوریا میں متعارف

  



سیؤل(اے پی پی) ہنڈائی موٹرز نے جینیسز برانڈ کی پہلی پر تعیش گاڑی (ایس یو وی) جی وی 80 جنوبی کوریا میں متعارف کرا دی۔ہنڈائی کے مطابق جی وی80 کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں شمالی امریکہ میں لانچ کی جائے گی۔

جس کے بعد اس کو چین اور یورپ میں لانچ کیا جائے گا۔جینیسز کے گلوبل ہیڈ ولیم لی کے مطابق متعارف کرائی جانے والی جینیسز جی وی 80 کا 6 سیلنڈر والا ٹربو چارج ڈیزل انجن ہے جو انتہائی تیز رفتار ہے، گاڑی پانچ اور سات سیٹس کے ماڈلز میں دستیاب ہو گی۔جینیسز کی بڑی مارکیٹ میں جنوبی کوریا کے بعد امریکہ شامل ہے۔

مزید : کامرس