خیبر پختونخواہ کے وزیر کامران بنگش کا اربن یونٹ کا دورہ

خیبر پختونخواہ کے وزیر کامران بنگش کا اربن یونٹ کا دورہ

  



لاہور(پ ر)خیبر پختونخواہ سے لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر کامران خان بنگش نے اربن یونٹ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد اربن یونٹ کے بہترین اور کامیاب منصوبوں پر بریفنگ لینا تھا تاکہ ان کی روشنی میں صوبہ کے پی کے کیلیے شہری ترقی کے لیے مناسب منصوبہ بندی لی جا سکے۔اربن یونٹ کے سی او او عابد حسینی اور سینیئر ٹیم نے یونٹ کے 13سالہ تاریخ کے کامیاب منصوبوں پر کامران خان بنگش کو پریزینٹیشن بھی دی اس موقع پر صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر کو ان تمام پراجیکٹس بر بھی بریف کیا گیا جو اربن یونٹ کے تعاون سے کے پی کے میں کامیابی سے چلائے جا رہے ہیں کامران خان بنگش نے خصوصی طور پر اربن پراپرٹی ٹیکس،ای گورننس اور مختلف منصوبوں پر بھی بات کی۔

مزید : کامرس