حافظ آباد کے کالجز میں ہم نصابی سرگرمیاں

حافظ آباد کے کالجز میں ہم نصابی سرگرمیاں

  



طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے تعلیمی اداروں میں ہم نصای سرگرمیوں ی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ان کے بغیر طلبہ کی شخصیت کو نہیں نکھارا جاسکتا۔ضلع حافظ آباد کے تمام سرکاری کالجز میں ایسی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اس وقت ضلع میں چار بوائز اور پانچ گرلز گورنمنٹ کالجز ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حافظ آباد زاہدہ اکثیر صاحبہ ضلع کے تمام کالجز میں طلہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے سرگرمیوں کے حوالے سے بہت دلچسپی لیتی ہیں۔گزشتہ دنوں ضلع کے تمام کالجز میں ماحولیاتی حوالے سے صفائی ڈے کی تقریبات منعقد ہوئیں۔گورنمنٹ پوسٹ گرجوایٹ کالج فار وبوائز میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت زاہدہ اکثیر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پروفیسر محمد یونس پرنسپل نے کی۔اسی نوعیت کی ریلی گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں بھی نکالی گئی جس کی قیادت پرنسپل شمائلہ یٰسین نے کی۔گورنمنٹ شرقی کالج برائے خواتین میں صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کالج کی پرنسپل مسز نسرین اخترکی صدارت میں منعقد ہوئی۔گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پنڈی بھٹیاں میں اس سلسلے میں سیمینار منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر اسد سلیم شیخ نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ہمیں اپنی آئیندہ نسلوں کو صحت مند بنانا ہے تو اس پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ضلع کے دیگر کالجز یعنی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جلالپور بھٹیاں میں بھی صفائی کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا اس کی صدارت کالج کی پرنسپل حنا عظمت نے کی۔

دیگر تقریبات کا ذکر کیا جائے تو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پنڈی بھٹیاں میں سالانہ مینا بازار کا اہتمام کیا گیا۔کالج کی پرنسپل مسز فریدہ کریم نے اس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مختلف اقسام کے سٹال لگائے گئے تھے۔طالبات اور خواتین نے اس میں بھر پور شرکت کی۔ گورنمنٹ شرقی کالج برائے خواتین ایک نیا کالج ہے اور اس سال یہاں کلاسز کا آغاز ہوا ہے۔ سٹاف کی کمی کے باوجود کالج کی پرنسپل مسز نسرین اختر نے ہم نصابی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی لی ہے اور گزشتہ دنوں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا۔اس کا افتتاح ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز زاہدہاکثیر صاحبہ نے کیا۔طالبات نے مختلف کھیلوں میں بھر پور شرکت کی۔

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز حافظ آباد میں سائنسی نمائش کا انعقاد بھی گزشتہ دنوں کیا گیا۔فزکس،کیمسٹری،بیالوجی اور کمیوٹر سائنس کے طلبہ نے اپنے تیار کردہ سائنسی ماڈلز کی نمائش کی۔ اس کا افتتاح کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد یونس نے کیا جبکہ نگران پروفیسر رانا عبدالمقصود تھے۔ گورنمنٹ کالج فار بوائز پنڈی بھٹیاں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ضلع بھی میں پیش پیش ہے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر اسد سلیم شیخ اس سلسلے میں ایک متحرک منتظم ہیں۔انہوں نے کالج کی تمام کلاسز کے 30 منتخب طلبہ پرمشتمل ایک ایمرجنگ لیڈر شپ گروپ کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر محمد عنایت کی زیر نگرانی تشکیل دیا ہے۔ان طلبہ کی خصوصی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً پروگرام تشکیل دیئے جاتے ہیں۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں اس گروپ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دکھانے کے لئے اسلامآباد کا دورہ بھی کروایا گیا۔ گزشتہ دنوں اس گروپ کے لئے کالج میں ”لیڈر شپ“ کے موضوع پرایک خصوصی لیکچر کا بندوبست کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر اسد سلیم شیخ نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اپنے اندر لیڈر شپ کوالٹیز پیدا کرنی چاہئے۔اور لیڈر وہ ہوتا ہے جو دوسروں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کوئی مثبت کردار ادا کرے۔اگر کوئی غریب والد بھی اپنی محنت کی کمائی سے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کرتا ہے تو اولاد کے لئے وہ بھی لیڈر ہے۔ ایک لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ وہ وسیع النظر ہو۔معاملات کا ادراک رکھتا ہو۔اس کا وسیع مطالعہ و مشاہدہ ہو۔نڈر جر أ ت مند،بہادر اور دیانتدارہونے کے ساتھ ساتھ معاملہ فہیم بھی ہو۔ وقت کی قدر جانتا ہو۔حقائق کے مطابق فیصلہ سازی کرتا ہو۔مستقبل پر نظر رکھتا ہواور منصوبہ بندی رکھتا ہو۔ جذبات اور غصے پر قابو رکھنے والا ہو۔

٭٭٭

پروفیسر اسد سلیم شیخ نے لیڈر کی ان خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے طلبہ کو اس سانچے میں ڈھالنے پر زور دیا تا کہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہوں کامیابی سے اس کو اپنا کراپنا کردار ادا کر سکیں۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...