ویمن یونیورسٹی مردان

ویمن یونیورسٹی مردان

  



پاکستان کی بیشتر جامعات ایشیائی خطے کی 250بہترین جامعات میں شامل ہو گئی ہیں۔ ایسے ہی تدر یس اور تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کی جستجو میں ایک نام مردان کی ویمن یونیورسٹی کا ہے جو روز اول سے طالبات کی علمی اور تحقیقی پیاس بجھا نے کے لیے کوشاں ہے آغاز میں یہاں فیکلٹی آف آرٹس اور سائنس میں درس و تدریس اور تحقیق کا سلسلہ شروع ہوا تو بہت کم طالبات نے داخلہ لیا تاہم تیزی سے وسعت اختیار کرتے ہوئے جامعہ نے بہت کم وقت میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنا دیا، یونیورسٹی کو اس مقام تک پہنچانے میں اس کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کا بڑا کردار ہے جو ایک پرعزم خاتون کے ساتھ ساتھ ایک بہترین منتظم بھی ہیں انہوں نے بہت کم عرصے میں یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے یونیورسٹی کے ہر شعبے میں طالبات کی آگاہی کے لیے سیمینار اور ورکشاپ منعقد کی گئی ہیں ذیل میں یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2019 کی تفصیل پیش کی جارہی ہے

" Workshop on Statistical Tools SPSS"

شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس اور شعبہ زوالوجی ویمن یونیورسٹی مردان نے 23 اکتوبر 2019 کو ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا اس ورکشاپ کا عنوان " Workshop on Statistical Tools SPSS"تھا۔ جس کے مقرر ڈاکٹر سجاد احمد خان صدر شعبہ شماریات اسلامیہ یونیورسٹی پشاور تھے۔ڈاکٹر سجاد احمد خان نے موضوع سے متعلق اپنی معلومات فراہم کیں۔ ورکشاپ کے آخر میں صدر شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس ڈاکٹر عائشہ بی بی نے مہمان خصوصی کو سرٹیفیکٹ بھی پیش کیا۔

شعبہ اردو ویمن یونیورسٹی مردان نے 25اکتوبر، 2019 کو ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔جس کا موضوع "مسئلہ کشمیر اور اتحاد عالم اسلام کی ضرورت "تھااس میں ڈاکٹر راشدہ پروین کو مدعو کیا گیا۔جو شعبہ علوم اسلامیہ ویمن یونیورسٹی مردان میں بحیثیت صدر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ڈاکٹر راشدہ پروین نے موضوع سے متعلق طالبات کو قیمتی معلومات سے مستفید کیا۔ سیمینار کے آخر میں صدر شعبہ اردو مس رانی بیگم نے ڈاکٹرراشدہ پروین کو رسرٹیفیکٹ بھی پیش کیا۔

شعبہ ہومین نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس ویمن یونیورسٹی مردان نے 25اکتوبر، 2019کو ایک روزہ سیمینار منعقد کیا۔ جس کا موضوع "Bite into a healthy lifestyle" تھا۔ جس میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے مس بی بی ہاجرہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ جو کے ایم یو میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔اس موقع پر مس بی بی ہاجرہ نے غذا اور غذائیت پر بات کرتے ہوئے صحت مند خوراک کے استعمال پر زور دیا۔ طالبات نے بھی بھر پور دلچسپی سے سیمینار میں حصہ لیا اور سیمینار کے حوالے سے سوالات کیے۔ سیمینار کے آخر میں صدر شعبہ ہیومن نیوٹریشن ڈائی ٹیٹکس ڈاکٹر عائشہ بی بی نے مس بی بی ہاجرہ کو رسرٹیفیکٹ بھی پیش کیا۔

شعبہ فزکس ویمن یونیورسٹی مردان کی طرف سے " Quantum information transfer in hybrid quantum "systemکے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا سیمینار کے مہمان خصوصی ہوزنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائنہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حماد علی تھے۔

شعبہ کیمسٹری ویمن یونیورسٹی مردان نے28اکتوبر 2019کو ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار کا عنوان " Synthesis & Characterization of Linear Polymer & Polymer Brushes"تھا ۔ سیمینار میں ہزارہ یونیورسٹی مانسہر ہ کے شعبہ کیمسٹری کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم بی بی مدعو تھیں۔

24اکتوبر2019کو ویمن یونیورسٹی مردان کے شعبہ معاشیات نے کیرئیر ڈویلپمنٹ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا محترم جناب کوکب منظور صاحب اسسٹنٹ پروفیسر اباسین یونیورسٹی پشاور بطور سپیکر مدعو تھے۔انہوں نے کیرئیر ڈویلپمنٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس سیمینار میں فلاح عامہ پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی جس سے طالبات مستفید ہوئیں جناب کوکب منظور صاحب نے احسن طریقے سے طالبات کو انکی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بااعتماد زندگی گزارنے کے متعلق آگاہی دی سیمینار میں سیشن کا دورانیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ رہا۔

شعبہ نباتیات ویمن یونیورسٹی مردان میں 24 اکتوبر، 2019کو ایک سائنسی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طالبات کو "Importance of Personal Protective In Biological Research"سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اس موضوع پر تفصیلی گفتگو کیلئے عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے ڈاکٹر انوار حسین(ایسوسی ایٹ پروفیسر) کو مدعو کیا گیا تھا۔ طالبات نے ورکشاپ میں بھر پور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

شعبہ مینجمنٹ سائنسز ویمن یونیورسٹی مردان میں 15نومبر، 2019کو "An Academic & Motivational Talk"کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے مینجمنٹ سائنز ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد بشیر خان مدعوتھے۔مقرر نے اپنے ذاتی تجربے کے بدولت طالبات کو سیمنار کے موضوع پر مفید معلومات سے روشناس کیا۔ طالبات نے بھی مستقبل میں مقرر کے ذاتی تجربے سے سیکھنے کا مصمم ارادہ کرتے ہوئے مقرر کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار کے آخر میں صدر شعبہ مینجمنٹ سائنسز مس اویشاہ راحت نے مقرر کو سرٹیفیکٹ بھی پیش کیا۔

شعبہ معاشیات ویمن یونیورسٹی مردان نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی معاونت سے ایک سیمینار منعقد کیا۔ جس میں اسلامی بینکنگ اور اسلامی اقتصادی نظام پر ایک تقریر اور مباحثہ کروایا۔ جس میں قاضی عبد الصمد،صدر شریعہ بورڈ اور صدر کمپلائنس بینک آف خیبر نے معاشیات کے فرق کو واضح کرتے ہوئے سیرحاصل گفتگو کی۔ اس کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر اسلامک بینکنگ اسٹیٹ بینک کراچی فرید خان نے بھی شریعہ کمپلائنس اور اسلامی بینکنگ کی قانون سازی پر ایک مناظرہ کیا۔

ویمن یونیورسٹی مردان میں ڈینگی پر قابو پانے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں اساتذہ کو ڈینگی سے بچاؤکی تدابیر سے متعلق آگاہی دی گئی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن برائے کالجز روز محمد تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ ویمن یونیورسٹی مردان کی ڈینگی آگاہی مہم ٹیم کی رکن مس سحر انوار نے ڈینگی بخار ہونے کی وجوہات، علامات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر پر تفصیلی بات چیت کی۔اس کے بعد مس صدف عنبرین نے مختلف ویڈیوز کے ذریعے ڈینگی بچاؤ مہم سے متعلق معلومات فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس مردان اور ویمن یونیورسٹی مردان کی ORICاور سیکورٹی آفس کی طرف سے آئس فری مردان کے نام سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او مردان سجاد خان تھے۔ اس تقریب کا مقصد طالبات میں آئس اور دوسری نشہ آور چیزوں کے نقصانات اور ان کے ان کی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔

ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ان سیمنار اور ورکشاپ کے انعقاد کیساتھ ساتھ طالبات کے ذہنی اور جسمانی نشونما کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر قسم کے اسباب مہیاکررہی ہیں۔ سپورٹس کے پروگرام کا انعقاد ہو یا یونیورسٹی کے اندر بینک آف خیبر کے برانچ کا افتتاح یا ڈے کئیر سینٹر کی تکمیل ہو یا طالبات کو روز مرہ کے زندگی گزارنے بارے معلومات ہو سب کی کھڑیاں وائس چانسلر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے ملتی ہے۔

شعبہ نفسیات ویمن یونیورسٹی مردان کے زیر نگرانی "Mental Health Awareness Day"منایا گیا۔ یہ دن منانے کا مقصد طالبات میں ذہنی صحت اور اس کی اہمیت سے متعلق شعور اُجا گر کرنا تھا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ رجسٹرار ویمن یونیورسٹی مردان ڈاکٹر رخشندہ صادق نے بھی طالبات کی طرف سے بنائے گئے پوسٹرز کا جائزہ لیا۔ ان پوسٹرز میں ذہنی صحت اور اس کی اہمیت کو موضوع بنایا گیاتھا اس کے بعد شعبہ نفسیات کی طالبات نے ذہنی صحت کے بین الاقوامی دن کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور اس سال کے موضوع " خودکشی اور اس کی روک تھام“پر گفتگو کی۔ مزید برآں طالبات کو اچھی ذہنی نشونما اور صحت کی اہمیت سے بھی آگا ہ کیاگیا۔اس موقع پر شعبہ نفسیات کی لیکچرارمس آسیہ خالد نے بھی ذہنی صحت اور اس کی اہمیت کے حوالے سے طالبات کو روشناس کرایا۔ تقریب کے اختتام پر طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے پوسٹرز مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔

ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 52 ظاہر شاہ طورو نے ویمن یونیورسٹی کے اندر بینک آف خیبر کے بوتھ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی مردان، پرودفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین،منیجر بینک آف خیبر چیمبر برانچ مردان،ویمن یونیورسٹی مردان کے پبلک ریلیشن آفیسر حضرت بلال سمیت، مختلف شعبہ جات کی صدور موجود تھیں۔

ویمن یونیورسٹی مردان میں بروز منگل 19اکتوبر 2019کوڈ ے کیئر اور پلے گروپ سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر محترمہ ڈاکٹر غزالہ یاسمین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔

ویمن یونیورسٹی مردان میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے محفل میلادکا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان گرامی سمیت یونیورسٹی کی طالبات اور فیکلٹی ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات نے محفل میلاد میں خوبصورت لہجوں میں میٹھے نعتوں کے ذریعے آقائے دو جہان حضرت محمدﷺ پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ موقع کی مناسبت سے اساتذہ نے بھی طالبات کے ہمراہ تقریروں کے ذریعے حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ اور سیرت پر روشنی ڈالی اور آپؐ کی تعلیمات کو دین و دنیا کی کامیابی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ قرار دیا۔

شعبہ نفسیات ویمن یونیورسٹی مردان کے زیر اہتمام26نومبر2019کو (ہکلانے) Stuttering کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تقریب میں Stutteringکے موضوع پر مس مرینہ نے گفتگو کا آغاز کیا۔ جس میں فصیح کلامی کی صلاحیت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھs Speech disorder کی وجوہات،شرح اور روک تھام پر تبصرہ کیا۔

مس مرینہ نے پاکستان میں موجود مختلف سینٹرز کے حوالے سے بھی طالبات کو آگاہ کیا

ویمن یونیورسٹی مردان کے شعبہ انگریزی نے انگلش ٹیچرز کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں ضلع مردان کے گیارہ کالجز کے لیکچررز نے حصہ لیا۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو اپنے شعبے میں ماہر بنانا تھا۔اس تربیتی ورکشاپ میں انگریزی درس و تدریس کو بہتر بنانے کیلئے نئے طریقے کار متعارف کرائے گئے۔تربیتی ورکشاپ میں مختلف ٹرینرز نے ملٹی میڈیا پر پریزنٹیشن کے ذریعے انگریزی تدریسی عمل کو موث اور بہتر بنانے کیلئے مختلف تدریسی طریقہ کار سکھائے۔

ورکشاپ کے مہمان خصوصی ہائیر ایجوکیشن پشاور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز حیات روز محمد نے تقریب کے اختتامی روز بطور مہان خصوصی شرکت کی اور شرکاء و منتظمین میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

اسی طرح حال ہی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کے زیر صدارت ویمن یونیورسٹی کے نیے کیمپس کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ویمن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ورکس، اسسٹنٹ ٹریجرر، اڈٹ آفسر سمیت مختلف کنٹریکٹرز کے مینجمنٹ اور اسٹاف شریک ہوئے۔میٹنگ میں تمام کنسٹریکشن پیکجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی جسمیں پیکج تھری میں اکیڈمک بلاک، لان، اوورہیڈ ٹینک، پمپنگ چمبر، مین گیٹ اور سیکورٹی آفس شامل تھے۔اسی طرح پیکج سیون میں Library(کتب خانہ) فٹ پارتھ اور روڈز شامل تھے۔

٭٭٭

مزید : ایڈیشن 1