شانگلہ شدید برف باری کے بعد موسم صاف رہا

شانگلہ شدید برف باری کے بعد موسم صاف رہا

  



ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ شدید برف باری کے بعد موسم دوسرے دن بھی صاف رہا، برف جمنے سے نظام زندگی شدید متاثررہی،سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ۔ بجلی نظام متاثرالپوری سمیت متعددعلاقے تاریکیوں میں ڈوب گئیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ غائب۔شانگلہ ٹاپ،ٹریفک کی روانی متاثر کہیں گاڑیاں پھسلان کی وجہ سے ایک دوسر کے ساتھ ٹکر انے خراب،مسافروں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا،سیاح برف سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔دوسری طرف سڑکو ں کی صفائی اور برف ہٹانے میں کمزور مشنری سست روی کاشکار ہے جس کے باعث یخ تنگی ٹاپ،کنڈوسر، شانگلہ ٹاپ پر بغیر چین گاڑی چلانے پر پابندی عائد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ وادی میں شدید برف باری کے بعد سفیدی ہی سفیدی برف پوش پہاڑوں اور درختوں نے برف کی سفید چادر اڑھ لی ہے۔پانی کی پائپوں میں برف جمنے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔برفباری کے بعد شانگلہ میں سیاحوں کا رش جاری ہیں،شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے گردونواح کے پہاڑی سلسلوں پر بھاری برف باری کے بعد وادی میں ٹھنڈ کاراج۔سوختی لکڑیوں ناپید قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔مین شاہراہوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔شدید برف بزری کے بعد لنک سڑکیں بند ہیں۔زیادہ برف باری بھاری مشینری نہ ہونے سے برف ہٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چھوٹی ٹریکٹرمشینری برف ہٹانے میں لگی ہوئی ہے۔مین شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ شانگلہ کے صدرمقام الپوری سمیت متعددعلاقے بھی تاریکی ڈوبی ہوئی ہیں۔ بالائی علاقوں پہاڑی سلسلوں پر اٹھ فٹ تک برفباری ہوئی ہے۔ وادی الپوری کے پہاڑی سلسلوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے شانگلہ کے بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر موسم سرما کی شدید برفباری بھی ہوئی ہے جس سے وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،شانگلہ ٹاپ،سپن سر، سر،چانگاہ سرپر بھاری برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

مزید : صفحہ اول