خیبر پختونخوا کے رول آف لاء روڈ میپ کے نفاذ سے متعلق اجلاس

خیبر پختونخوا کے رول آف لاء روڈ میپ کے نفاذ سے متعلق اجلاس

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون، انسانی حقوق اور پارلیمانی امور سلطان محمد خان نے خیبر پختونخوا کے رول آف لاء روڈ میپ کے نفاذ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا انعقاد بدھ کے روز پشاور میں جسٹس سپورٹ سسٹم پروگرام کے زیر انتظام کیا گیا۔وزیر قانون کو رول آف لاء کے حوالے روڈ میپ پرتفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے عالمی قاعدہ قانون انڈیکس پر پاکستان کی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں اصلاحاتی ایجنڈے کی نگرانی کابینہ کی سب کمیٹی برائے قانون و انصاف کرے گی، جس کی تشکیل وزیراعلیٰ کریں گے اور وزیر قانون، انسانی حقوق اور پارلیمانی امور سلطان محمد خان کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔وزیر قانون نے اس موقع پر کہا کہ رول آف لاء کے روڈ میپ پر منظم انداز میں کریمینل جسٹس اور ڈیلیوری یونٹس کی مدد سے عمل کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے مجرمانہ انصاف کی اصلاحات پر عمل درآمد کی ضرورت کیساتھ ساتھ اصلاحی شعبوں کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا جو خدمت کی فراہمی کو بہتر بنانے اور خیبر پختونخوا کے مجرمانہ انصاف کے نظام پر عوام کے اعتماد کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید : صفحہ اول