بنوں،شمالی وزیر ستان کے متاثرین آپریشن کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں،شمالی وزیر ستان کے متاثرین آپریشن کا احتجاجی مظاہرہ

  



بنوں (بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان کی اتمائزئی قوم نے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے مسمار ہونے والے گھروں کا معاوضہ نہ ملنے کے خلاف میرانشاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دو دن کے بعد پورا شمالی وزیرستان کو بند کرنے اعلان کردیا مظاہرین نے غصہ کااظہار کرتے ہوئے میرانشاہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکرکے رکاؤٹیں کھڑی کردیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر ملک رخ اللہ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبائل بہت پرامن لوگ ہیں لیکن اب ہمارے حوصلے ختم ہورہے ہیں ہم نے ہمیشہ ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں مگر قربانیوں کا بدلہ آج ہمیں محرومیوں میں دیا جارہا ہے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ایک ایک شخص کا کروڑوں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے مگراس کے باوجود بھی نقصان کا معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے اُنہوں نے کہاکہ سروے سے ہمارے سینکڑوں خاندان رہ چکے ہیں جن کو سروے کی فہرست میں شامل کئے جائیں ہماری اتمائزئی قوم اتفاق میں ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج یہ ساری اتمائزئی قوم اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہے جب تک ہمیں مسمار گھروں اور دکانات کا معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ہماری احتجاجی تحریک جار ی رہے گی اُنہوں نے دو دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ اگر شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے معاوضہ نہیں دیا تو دودن کے بعد پورا شمالی وزیرستان کو بند کردیں گے,

مزید : صفحہ اول


loading...