پشاور،ٹاؤن ون کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

پشاور،ٹاؤن ون کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

  



پشاور(سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون سلیم خان کی ہد ایت پر ٹی او آر محمد بلال‘ اے ٹی او آرایازدرانی‘ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ اور فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ سرکلر روڈ‘ آسیہ گیٹ اور سرکی گیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان بھی ضبط کرلیاگیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات موقع پر مسمارکردئیے اس موقع پر ٹی اوآ ر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانیں اپنی حد میں رکھیں اور تجاوزکرنے سے گریز کریں اور فٹ پاتھ کو عوام کیلئے کھلے رکھیں تاکہ آنے جانے والوں کو آمدورفت میں کوئی دشواری نہ پیش آئے ۔

مزید : صفحہ اول