بلاول بھٹو کی ریلی پر حملہ عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا

  بلاول بھٹو کی ریلی پر حملہ عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2018 بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا معاملہ عدالت نے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں عام انتخابات 2018 بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے سے متعلق کیس کا محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا تے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا سامعت کے موقع پر کیس میں ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ملزمان میں پی ایس 107 سے متحدہ کے امیدوار رفیق ہنگورو،کبیر،احمد عرف حاجی،نوید اختر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ کلری سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کے خلاف جولائی 2018 مین مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کے خلاف،بلوہ،فساد،کار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا پولیس کے مطابق ملزمان نے بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے دوران پتھراو،ہنگامہ ارائی کینگامہ ارائی سے متعدد افراد زخمی،جبکہ دیگر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

مزید : صفحہ اول