جماعت اسلامی کے رہنما کا بیٹادوست سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  جماعت اسلامی کے رہنما کا بیٹادوست سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمارحادثہ،جماعت اسلامی گڈاپ زون وسطی کے سابق امیر مقصود احمدخان کے بیٹے دوست سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، متوفیان کی نماز جنازہ گلشن معمارسیکٹر ٹو عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود گلشن معمار چاکر ہوٹل کے قریب صبح 4بجے تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سےATR-900جیپ مکمل تباہ ہوگئی،حادثہ میں دو افراد جاں بحق ایک کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی پہچان 25سالہ عمر سیاف ولد مقصود احمد خان اور 20سالہ عدیل نثار کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی 22سالہ عمر اکبر کو طبی امدا د کے لیے آغاز خان اسپتال منتقل کر دیا گیا،متوفی عمر سیاف جماعت اسلامی کے رکن مقصود احمد خان کے تین بیٹوں میں دوسرے نمبر پر تھے اور یونیورسٹی میں طلب علم تھے ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے ان کے دوست متوفی عدیل پاکستان ائیر فورس سے ریٹائرڈ اسکارڈن لیڈر نثار احمدکے صاحبزادے ہیں اور ان کے تین بیٹوں میں سب سے چھوٹے تھے،متوفی عدیل نثار کی نماز جنازہ گلشن معمار سیکٹر ٹوعائشہ مسجد میں بعد نماز عصر اد اکی جانے گی اور تدفین نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان میں ہوگی، جبکہ مقصود احمد خان کے صاحبزادے کی نماز جنازہ بعد نما ز مغرب گلشن معمار سیکٹر ٹو عائشہ مسجد میں اد ا کی جائے گی اور تدفین گلشن معمار قبرستان میں ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -