محکمہ سندھ پولیس کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا معاملہ

  محکمہ سندھ پولیس کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا معاملہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ سندھ پولیس کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا معاملہ,عدالت نے حکومت سندھ،محکمہ داخلہ سندھ،ائی جی سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم کی عدالت میں محکمہ سندھ پولیس کے شعبہ آئی ٹی میں بھرتیوں سے متعلق محمد اویس،راحیل،جعفر سمیت 9 امیدواروں کی جانب سے درخواست کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 24 ستمبر 2019 کو مدعا علیہان کی جانب سے9گریڈ کی کال سینٹر پوسٹ پر 13 خالی نشستوں کے لئے اشتہار دیا گیا،درخواست گزار نے محکمہ سندھ پولیس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں کال سینٹر میں بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ دیا،بھرتیوں کے لئے دئے گئے اشتہارات میں مذکورہ پوسٹ پر انٹر یا مساوی ڈگری کی شرط رکھی گء،امیدواروں نے تحریری امتحان کامیاب کیا،انٹرویو سے قبل ٹائپنگ اسپیڈ کم بتا کر نام لسٹ سے ہٹا دیا گیا،دئے گئے اشتہاری میں ٹائپنگ اسپیڈ کا کہیں کوئی ذکر نہ تھا،درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیکر ملازمت دی جائے

مزید : صفحہ اول