پنجاب اور مشی گین یونیورسٹی کے مابین نفسیاتی تعلیم کے فروغ کا معاہدہ

پنجاب اور مشی گین یونیورسٹی کے مابین نفسیاتی تعلیم کے فروغ کا معاہدہ

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی اور شعبہ سائیکاٹری مشی گین سٹیٹ یونیورسٹی کے مابین طلباؤ طالبات کیلئے سائیکاٹرک ٹریننگ اور نفسیاتی مسائل کی تعلیم کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر،اسسٹنٹ پروفیسر مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی ڈاکٹر فرح عباسی، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم ودیگر نے شرکت کی۔

،ایسو سی ایٹ پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی ڈاکٹر رفعیہ رفیق ویگر نے شرکت کی۔ معاہدے کی روسے مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کا شعبہ سائیکاٹری پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے طلباؤ طالبات کو سائیکالوجیکل سکلز، نفسیاتی مسائل کی تشخیص اور سائیکوتھراپی پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...