گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021میں بھی مکمل نہیں ہوگا، اویس قادر شاہ

گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021میں بھی مکمل نہیں ہوگا، اویس قادر شاہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021 میں بھی مکمل نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کراچی کو ڈیڑھ سال میں ایک دھیلا بھی نہیں دیا، نیازی صاحب کا جہاز کراچی میں لینڈ کرتا ہے ان کی بات کہیں لینڈ نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ وفاق سندھ کو کسی بھی منصوبے کے متعلق اعتماد میں نہیں لیتا، موجودہ حکومت کے پاس عوام کے مسائل حل کرنے کا تجربہ ہی نہیں، کراچی بھی پاکستان ہے عمران خان نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بجٹ، نئی تقرریوں اور دفتر کی منظوری دی گئی، اتھارٹی نے یلولائن بس منصوبے کے معاہدے کی منظوری دے دی۔اویس قادر شاہ نے کہا کہ گرین لائن میٹرو بس منصوبہ 2021 میں بھی مکمل نہیں ہوگا، گورنر سندھ عمران اسماعیل بادشاہ آدمی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبے کو کراچی کی محبت میں پورا کیا گیا، وزیراعظم عمران خان گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...