شان فوڈز کی جانب سے ماحول دوست بیگز کی تقسیم

  شان فوڈز کی جانب سے ماحول دوست بیگز کی تقسیم

  



کراچی (پ ر) مصالحہ جات کی صنعت میں صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک شان فوڈز صاف اور سرسبز پاکستان کے اپنے عزم کو مزید تقویت فراہم کرتے ہوئے پلاسٹک آلودگی کے خلاف جنگ کا حصہ بن گیا ہے۔پلاسٹک کے کچرے کے ہمارے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو سمجھتے ہوئے شان فوڈز نے ناہید سپرمارکیٹ کو روایتی پلاسٹک بیگز کے متبادل کے طور پر 19 ہزار سے زائد ماحول دوست بیگ عطیہ کیے ہیں۔ یہ بیگ صارفین کو مفت دستیاب ہوں گے۔ کمپنی نے اپنے ہیڈآفس کے تمام عملے میں بھی یہ ماحول دوست بیگز تقسیم کیے۔شان فوڈز کی مارکیٹنگ کمیونیکیشن اینڈ ای کامرس منیجر ماریہ راشدی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان فوڈز میں ہم اپنے ماحول کا خیال رکھتے ہیں۔ پلاسٹک صرف جانوروں ہی نہیں بلکہ انسانوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ ہمارے سمندری ماحولیات میں اس وقت 150 ملین میٹرک ٹن کچرہ موجود ہے جس میں سے ہر سال 8ملین میٹرک ٹن کچرہ ہمارے سمندروں میں گرتا ہے۔ ہم پلاسٹک کچرے کی کمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لہٰذا اپنے ملازمین اور ناہیدسپرمارکیٹ کے ذریعے صارفین کو ماحول دوست بیگز فراہم کر رہے ہیں۔سماجی طور پر ذمے دار آرگنائزیشن کی حیثیت سے شان فوڈز صاف اور سرسبزپاکستان پر یقین رکھتا ہے اور پلاسٹک بیگز سے انکار کر کے صاف ستھرے مستقبل کی جانب ایک قدم بڑھایا ہے۔

مزید : صفحہ آخر