جامعہ بنوریہ میں مولانا فدالرحمن درخواستی کی یاد میں تعزیتی کانفرنس

  جامعہ بنوریہ میں مولانا فدالرحمن درخواستی کی یاد میں تعزیتی کانفرنس

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ میں معروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا فدا الرحمن درخواستی نور اللہ مرقدہ کی خدمات کے اعتراف اور رحلت کے حوالے سے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت تعزیتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیاجس میں حضرت کی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا،کانفرنس میں جامعہ کے اساتذہ،طلبہ اوردیگر علما کرام اور مدارس کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم، ناظلم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری اور مولاناحماداللہ درخواستی نے خطاب کیاجبکہ اس موقع پر مولانا فدالرحمن درخواستی کے صاحبزادے قاری حسین احمد درخواستی بھی موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مولانا فدالرحمن درخواستی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی دینی وملی خدمات آیندہ نسلوں کا سرمایہ افتخار ہیں، پوری زندگی درس وتدریس اور تصوف کے ذریعے دین کی ترویج اشاعت میں گزاری، اس موقع خطاب کرتے ہوئے مولانا حماداللہ درخواستی نے کہاکہ حضرت مولانا فدالرحمن درخواستی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پوری زندگی دین کی ترویج اشاعت پر صرف کی اللہ تعالی ان کی گراں قدر خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر