پیٹرول کی بوتل لگانے والے رکشوں کے خلاف کارروائی شروع

  پیٹرول کی بوتل لگانے والے رکشوں کے خلاف کارروائی شروع

  



کراچی(رپورٹ /اے حبیب خان)نارتھ کراچی میں ہائی روف اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں قمیتی جانوں کے ضیاع کے بعد کراچی ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی شہر بھر میں ٹریفک پولیس نے رکشوں میں پیٹرول کی بوتل لگا مسافروں کی زندگی داو میں لگانے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اغاز کردیا۔ میٹروپول ٹریفک سکیشن کے انچارج مہتاب سومرو نے ٹریفک سیکشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے رکشوں سے پیٹرول کی بوتلیں ہٹوائی اور انہیں چالان کیا ٹریفک پولیس کی جانب سے ان رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو شہریوں نے بھی سہرایا اور کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ کارروائیاں بالکل ٹھیک کی جارہی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق رکشوں میں پیٹرول کی ٹینکی موجود ہونے کے باوجود پیٹرول کی بوتل لگائی جاتی ہے جس سے خدانخواستہ کسی حادثے کی صورت میں جانی نقصان کا اندیشہ ہے اسی لیے ایسے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائے گئی

مزید : صفحہ آخر


loading...