غرباء اہلحدیث کے زیر اہتمام دعوت و تبلیغ اجتماعات کا آغاز

غرباء اہلحدیث کے زیر اہتمام دعوت و تبلیغ اجتماعات کا آغاز

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام دعوت و تبلیغ کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ امیر جما عت مولانا عبدارحمن سلفی کی ہدایت پر عظیم الشان 10 روزہ ”اتحاد امت اجتماعات“ منعقد کیے جائیں گے جن کا آغاز ہوچکا ہے۔20جنوری تک جاری رہیں گے۔ اجتماعات کے تمام پرگرام بعدنماز مغرب سے ہونگے۔ اجتماعات سے جید علما ء کرام مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانا مفتی انس مدنی، مولانا مفتی عدالوکیل ناصر، مولانامفتی جاسم سلفی، مولانا طاہر اشرف بندہانی، مولانا یوسف نعیم،مولانا خبیب شاہد،مولانا ابرہیم خلیل، مولانا صدیق اکبر، مولاناعابد، مولانا عبدالباسط،مولانامحمد عیسی اوڈ، مولانا برہان الدین ودیگر علما خصوصی خطاب فرماینگے۔ اتحاد امت اجتماعات کا مقصد قرآن وحدیث کے ذریعے عوام الناس میں امت کی پہچان اختلاف سے بہتر اتفاق اور یکساں مسائل کو اجاگر کرنا ہے تاکہ فرقہ بندی کے بجائے امت محمدیہﷺبن سکیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...