ڈاکٹر سید تبسم جعفری الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر نامزد

  ڈاکٹر سید تبسم جعفری الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر نامزد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے ڈاکٹر سید تبسم جعفری کو الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کامرکزی نائب صدر نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹرسید تبسم جعفری الخدمت سندھ کے صدر بھی ہیں، اس سے قبل الخدمت کراچی کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔ان کی زیر قیادت گزشتہ ایک عشرے میں اندرون سندھ کے اضلاع میں صحت،صاف پانی کی فراہمی، تعلیم،سماجی خدمات، مواخات،کفالت یتامیٰ،آفات سے بچاؤ کا شعبہ،ہالا ضلع مٹیار میں آغوش ہوم کا منصوبہ بڑا کارنامہ ہے۔ ڈاکٹر سید تبسم جعفری کی بطور مرکزی نائب صدرنامزدگی ان کے وژن کا نتیجہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر