ایئرپورٹس پر آؤٹ ڈور ون کے ڈیلیکس لاؤنج کی خدمات میں توسیع

  ایئرپورٹس پر آؤٹ ڈور ون کے ڈیلیکس لاؤنج کی خدمات میں توسیع

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) آؤٹ ڈور ون (Outdoor One) نے اپنے ڈیلیکس لاؤنجز کی خدمات کو ملک بھر میں پھیلا دیا ہے۔ میجسٹک لاؤنج میں مہمانوں کو دستیاب بے شمار سہولیات اور مراعات نے اس لاؤنج کو مسافروں کا پسندیدہ مقام بنا دیا ہے ۔ یہ خدمات کراچی، لاہو، پشاور ر اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو دستیاب ہیں جبکہ کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس پر اندورون ملک سفر کرنے والے مسافر بھی ان سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاؤنج کا استعمال کرنے والوں کو فاسٹ ٹریک امیگریشن اور سیکورٹی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ میجسٹک لاؤنج میں دستیاب مختلف سہولیات میں خصوصی سگار لاؤنج، مشہور ریسٹورنٹس کے اعلیٰ معیار کے کھانے، پرتعیش نشستیں، تیزرفتار وائی فائی، ٹھنڈے و گرم مشروبات، فلائٹ کی معلومات و سروسز، موبائل فون اور لیپ ٹاپ چارج کرنے کے اسٹیشنز اور دیگر بہت سی جدید سہولیات شامل ہیں۔آؤٹ ڈور ون کے سی ای او خرم ظفر نے خدمات میں وسعت لانے کے اس اقدام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ملک کے بڑے شہروں میں مسافروں کے لئے ہم اپنی خدمات میں وسعت لانے پر خوش ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...