چیف الیکشن کمشنر کا تقرر فوری کیا جائے،ممتا ز حسین سہتو

  چیف الیکشن کمشنر کا تقرر فوری کیا جائے،ممتا ز حسین سہتو

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر،بلدیاتی انتخابات کیلئے قائم کردہ بورڈ کے چیئرمین ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ حکومت جلد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کا اعلان کرے، شفاف اور غیرجانبدار بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومتی نااہلی اور بجٹ کی کمی کی وجہ سے اس وقت کراچی تا کشمور سندھ کے شہر اور دیہات گندگی کا ڈھیر بن چکے ہیں، کرپٹ نمائندگان سندھ کا ستیا ناس اور لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کے شہریوں کیلئے دیانتدار نمائندگان کو میدان میں لائے گی جو منتخب ہونے کی صورت میں سندھ کے عوام کی خدمت کریں گے۔کراچی میں عبدالستار افغانی،نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ اور کے پی کے میں سینیٹر سراج الحق کا کام اور کردار پوری قوم کیلئے ایک بے مثال نمونہ ہے، کیوں کہ جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح صرف دعوے اور نعرے نہیں بلکہ کام پر یقین رکھتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر