سوئی گیس گھنٹوں غائب‘ شہری مشتعل‘ شہر شہر احتجاج‘ ایل پی جی مزید مہنگی

    سوئی گیس گھنٹوں غائب‘ شہری مشتعل‘ شہر شہر احتجاج‘ ایل پی جی مزید مہنگی

  



ڈیرہ‘خانپور‘ خان گڑھ‘ کبیروالا (سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) دو دن سے پورے شہر میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے سکول اور دفتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا، عوامی سماجی حلقوں شیخ اظہار الحق قریشی، حاجی عبدالشکور، حاجی شیخ محمد صادق، سر فراز رضا اللہ والا، ملک مشتاق حسین، رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ، سید اکرم شاہ، شبیر چوہان، زمان پٹھان، سمیت(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایک تو سوئی گیس اور ایل پی جی گیس کے بھی ریٹ بڑھا دیئے ہیں دوسری جانب غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کے ریٹس کو کنٹرول کیا جا ئے اور فوری طور پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ خانپور شہر میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور کاروبار ٹھپ ہو گئے جلانے والی لکڑی کا ریٹ بھی 800 روپے فی من تک جا پہنچا ہے گیس سلنڈروں کی قیمت میں بھی مسلسل کئی بار اضافہ ہونے سے چولہا جلانا غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے حکومت اور اعلی حکام خانپور میں مسلسل لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات میاں طارق جاوید، میاں شاہد انجم،احسن چوہدری، ارسلان افتخار چوہدری، امجد رشید سندھو، چوہدری آصف شریف، جام صدیق لاڑ، رانا عثمان غنی، ملک نوید الرحمن، اصغر علی چٹھہ، محمد ارشد رحمانی،راؤ اشرف شریف، مختیار احمد لبانہ،محمد یاسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس پہلے ہی صرف دو ٹائم آتی تھی لیکن سردیوں میں مسلسل لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث سلنڈر میں گیس بھروانا ناممکن ہو چکا ہے۔ خانگڑھ شہر و گردونواح میں گیس پریشر انتہائی کم ہو کر رہ گیا ہے جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سوئی گیس حکام نے گیس پریشر میں بہتری لانے کیلئے عیدگاہ چوک عاربی پر گزشتہ سال سے پریشر گیس میں بہتری لانے کیلئے ٹی بی ایس سسٹم قائم کیا ہے جو مکمل ہونے کے باوجود تاحال چالو نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہری تاحال پریشر گیس میں انتہائی کمی کا شکار ہیں اور لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں گیس حکام کی مبینہ غفلت اور سستی پر گزشتہ روز شہریوں ’صارفین اور سول سوسائٹی نے احتجاج کرتے ہوئے جی ایم گیس ملتان سے اس بابت فوری نوٹس لیکر خانگڑھ میں مکمل ہونے والے ٹی بی ایس سسٹم کو چالو کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس ضمن میں شہریوں نے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کو بھی ٹی بی ایس سسٹم کو فوری چالو کرانے کی درخواست کی ہے جس پر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے جی ایم سوئی گیس ملتان سے رابطہ کر کے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے جس پر جی ایم سوئی گیس ملتان اظہر کھوکھر نے نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ کچھ کام نامکمل ہے ضروری سامان منگوایا گیا ہے جو آئندہ چند روز تک فٹ کر کے ٹی بی ایس سسٹم چالو کردیا جائے گا جس پر شہریوں نے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کا شکریہ ادا کیا ہے کبیروالا شہر کی رہائشی علاقوں بستی نواں شہر سیداں، محلہ اسلام آبا د سمیت دیگر نواحی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سو ئی گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ جاری ہے، گیس کی بند ش کے باعث گھریلو نظام مکمل طور پر متاثرہو رہا ہے، کچن میں گیس کی عدم دستیا بی اور مارکیٹ میں ایل پی جی گیس اور ٹالوں پر لکڑی کی منہ مانگے داموں فروخت پر لو گ خالی برتن اٹھا ئے ہوٹلوں، تندوروں کا رخ کرتے دکھا ئی دیے رہے ہیں، گھروں میں کھانا بروقت نہ ملنے سے سکول طلبا ء اور دفتری حضرات کو اکثر خالی پیٹ سکول، دفاتر جانا پڑرہا ہے، شہریوں نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے گیس حکا م سے گھریلو صا رفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

گیس بندش

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...