پیسٹی سائیڈ کی دکان پر چھاپہ‘ بھاری مقدار میں زائد المعیاد ادویات برآمد

  پیسٹی سائیڈ کی دکان پر چھاپہ‘ بھاری مقدار میں زائد المعیاد ادویات برآمد

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلا نٹ پر و ٹیکشن نے پیسٹی سائیڈ کی دکان پر چھاپہ مارا بھاری مقدار میں زائد المعیاد ادویات برآمد پر لی گئیں تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول سید مقبول شاہ کی سربراہی میں انسپکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کنٹرول سائرہ سراج نے کاشتکار عبدالرشید کی شکایت پر ڈیلر چودھری برادر دنیا پور روڈ کہروڑپکا کی شاپ پر چھاپہ مار کر ٹینا کل اور تھائیو فینیٹ میتھائل نامی زرعی ادویات کی بھاری مقدار ایکسپائر ی ہونے پر موقع سے برآمد کر کے ڈیلر کے خلاف تھانہ سٹی کروڑپکا میں اندراج مقدمہ کے لئے تحریری استغاثہ بھجوادیا اور موقع سے مائیکرو نیوٹرینٹس بوران زائدالمعیاد برآمد ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تو سیع چودھری ظفر نے بھی ڈیلر کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے تحریر ی استغاثہ بھجوادیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...