پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

      پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کوسہولتیں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
دینے کیلئے بھرپور اقدام کررہی ہے معاشی ترقی کاعمل رکنے نہیں دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی وتبدیلی کاعمل جاری رہے گا عوام کے تعاون سے سازشوں کوناکام بنائیں گے۔وہ یہاں صوبائی حلقہ209کے معززین علاقہ اورصحافیوں کے وفدسے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں معاشی استحکام حاصل کرنا حکومت کی مثبت پالیسیوں کانتیجہ ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہا کہ حکومت کوعوامی مسائل ومشکلات کاادراک ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مہنگائی پرقابو پانے کیلئے خصوصی اقدامات اورٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں قربانیاں دینے والے کارکنوں کوآگے لایا جائیگا۔
مسز شاہدہ احمد