حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جہانزیب خان کھچی

حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جہانزیب خان کھچی

  



وہاڑی (بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا اور انہیں سہولیات کی فراہمی ہے جس کیلئے تمام محکمے بہتر انداز میں کام کریں اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن(ر) وقا ص رشید کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے مزیدکہاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کیلئے متعلقہ ادارے محنت اور لگن سے کام کریں تاکہ عوام کی مشکلات اور مسائل میں کمی آئے انہوں نے مزیدکہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقا ص رشید کی تعیناتی کے بعد ضلع وہاڑی میں مزید بہتری آنی شروع ہو گئی ہے اور عوام کو واضح ریلیف مل رہا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقا ص رشید کا طریقہ کار قابل تحسین ہے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزیدکہاکہ چند روز میں ٹبہ سلطان پور میں نادرا آفس فنکشنل کردیا جائے گا جس سے یہاں کے لوگوں کو شناختی کارڈ، فارم ب اور دیگر سہولیات میسر آئیں گی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ میلسی میں بہت جلد ڈویژنل پبلک سکول اور کیڈٹ کالج کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جس سے میلسی اور ارد گرد کے علاقوں کے طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیا ت میسر آئیں گی اور ہمارے طلبا و طالبات کو ترقی کے مید ان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک بہترین لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے لوگوں کی طرف سے آنے والی درخواستوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا تا ہے اور ڈپٹی کمشنر کمپلینٹس ویب کی ذریعے تمام متعلقہ افسران تک پہنچائی جاتی ہیں تمام درخواستوں پر عمل درآمد کیلئے وقت مقرر کیا جاتا ہے اور درخواستوں پر ہونے والی تمام کاروائی کو بذریعہ مسیج سائل کو بھی آگاہ کیا جاتاہے اورروانہ کی بنیاد پر تمام محکموں کے افسران کا اجلاس بلا کر درخواستوں پر ہونے والی کاروائی کا جائزہ لیا جا تا ہے اس طریقہ کار کے ذریعے عوامی مسائل فوری حل ہورہے ہیں اور تمام محکموں نے درخواستوں پر عمل درآمد کے کام کوبھی تیز کر دیا ہے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقا ص رشید کی عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو خصو صی طور پر سراہا اس موقع پر ایم پی اے علی رضا خان خاکوانی نے کہا کہ ٹبہ سلطان پور میں نادرا آفس کے قیام سے اہل علاقہ کا ایک درینہ مطالبہ پورا ہو گا اور لوگوں کو اپنے شناختی کارڈ اور ب فارم وغیر ہ بنوانے کیلئے دور دراز سفر کرنا پڑتا تھا اس سے بچ جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ موجود ہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔

جہانزی کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...