حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ملک واصف راں کی بات چیت

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ ملک واصف راں کی بات چیت

  



مخدوم رشید (نامہ نگار) حکومت کا ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے کردار ادا کرنا اہمیت کا حامل ہے، آنے والے دور میں ہم ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں جلد شامل ہوں گے، ان خیالات کا اظہار (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

سیاسی و سماجی کارکن ملک رضوان راں نے مقامی ایم پی اے ملک واصف راں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ آج بھی عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جبکہ ایم پی اے ملک واصف راں نے کہا کہ ہم نے کافی حد تک مسائل کو کنٹرول کر لیا ہے مزید کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد مسائل کو کنڑول کرکے عوام کو ریلیف پیکج دیں، اس موقع پر سرکل مخدوم رشید کے ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ سے حالات حاضرہ سے متعلق گفتگو بھی ہوئی جس میں سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ڈی ایس پی نصرا للہ وڑائچ نے کہا کہ جرائم کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت سزا دلوانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر