قیام امن کیلئے امریکی جارحیت کا خاتمہ ضروری‘ علامہ عارف حسین واحدی

  قیام امن کیلئے امریکی جارحیت کا خاتمہ ضروری‘ علامہ عارف حسین واحدی

  



وہاڑی (بیورورپورٹ نامہ نگار) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ بغدادایئرپورٹ پر امریکی حملہ اور اس میں شہید ہونے والے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندی کی ساتھیوں سمیت شہادت پرافسوس و کا اظہارکرتے ہوئے اس حملے کو کھلی دہشت گردی اوربدمعاشی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس جارحیت کی پورے عالم اسلام کو ملکر مذمت کرنی چاہئے کیوں کہ اگر امریکہ کی اس دہشت گردی کی مذمت نہ کی گئی اور عالم اسلام سمیت علمی ا من وامان کی علمبر داردیگر حکومتوں نے دنیا میں جاری امریکی جارحیت کے خلاف کوئی متفقہ لائحہ عمل طے نہ کیا تو امریکہ کسی بھی ملک کے خلاف ایسی دہشت گردی کی جرات کر سکتا ہے انہوں نے کہا سوشل میڈیا اور بعض الیکٹرانک مڈیا پرثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ امریکہ نے دہشت گرد کو قتل کیا ہے ہم اس تاثر کی بھی مذمت کرتے ہیں کیوں کہ دنیا جانتی ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی دہشت گردوں کے خلاف برسربیکار عالمی شخصیت کے حامل جنرل تھے اور جنرل قاسم سلیمانی نے عراق شام لبنان اور افغانستان سمیت اسلامی ممالک کا تحفظ کیا ان خیالات کا اظہار علامہ عارف حسین واحدی نے شیعہ راہنما ضلع وہاڑی محمد علی جعفری کے نام اپنے پیغام میں کیا علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے امن کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن پاکستان کو اسلامی ملک ہونے کے ناطے برادر اسلامی ملک کے جنرل سلیمانی کی شہادت پر امریکی حملے کی مذمت کر نی چاہئے تھی اور خطے میں قیام امن کیلئے امریکی جارحیت کے تدراک کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اورخطے کی خطرناک اور بدلتی صورتحال پراپنا مفاد مد نظر رکھنا چاہئے کیونکہ ایران نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ظالم کی مخالفت اور مظالم کی حمایت کی جائے انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کے حقوق غصب کر کے کھلم کھلا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے

واحدی

مزید : ملتان صفحہ آخر