وہاڑی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق کا جیل کا دورہ‘ قیدیوں سے ملاقاتیں
وہاڑی (بیورورپورٹ +نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق نے سول جج وہاڑی شکیل اشرف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا انہوں نے خواتین (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)
وارڈ، نو عمر بالغ وارڈ، اوراندرون جیل ہسپتال کا دورہ کیا اسیران کے مسائل سنے اور مریضوں کی عیادت کی انہوں نے کچن اسیران کا بھی دورہ کیا اور کچن میں صفائی ستھرائی کو سراہا۔اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اسحاق کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(E) رضوان سعید،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (J&D)یاسر اعجاز، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان شکیل و دیگر آفیسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جج نے09 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔