کار سرکار میں مداخلت‘ رانا سجاد کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی

  کار سرکار میں مداخلت‘ رانا سجاد کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا سجاد کی تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

کی درخواست پر وکلاء دلائل کے لیے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔فاضل عدالت میں ملزم رانا سجاد نے کار سرکار میں مداخلت، 16 ایم پی او اور احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے کے تین مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے اسکے خلاف جو مقدمات درج کیے وہ بے بنیاد ہیں لیکن اب پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے،اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت نے وکلاء دلائل کے لیے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر رانا سجاد کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرانے پر علی حیدر گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہیں عدلیہ کی جانب سے انصاف کی امید یے۔لیکن پولیس سیاسی مخالفت پر ہراساں و پریشان کررہی ہے۔
کیس