بوگس کاغذات سے گاڑی کی ملکیت تبدیل‘ اینٹی کرپشن کی انٹری‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع‘ ایکسائز ملازمین کیخلاف شکنجہ تیار‘ جلد گرفتاریاں متوقع
ملتان (وقائع نگار)بوگس کاغذات تیار کر کے گاڑی کی ملکیت تبدیل کرنے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
پراینٹی کرپشن ملتان نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور اس میں ملوث محکمہ ایکسائز کے ملازمین کو شامل تفتیش کیا جارہاہے، تاحال کوئی ملازم عبوری ضمانتیں کروانے کے بعد شامل تفتیش نہ ہواہے دوسری جانب اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز نے معاملے کی اپنے طور پر بھی انکوائری شروع کر دی ہے جس میں ای ٹی او میاں فاروق کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے جنہوں نے مزکورہ کیس سمیت ایکسائز کا دیگر ریکارڈ بھی چیک کر نس شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ایکسائز ملامین آصف،یوسف،حسن وغیرہ نے شہری شہزسد فرید کی گاڑی کی ملکیت تبدیل کر دی تھی جسکی درخواست پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے اس کیس پر ایکسائز آفس میں بھی کاروائی شروع ہے۔جو میاں فاروق کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق ایسے اور بھی کیس سامنے آنے کا امکان ہے جن میں ایسکائز اہلکاروں نے دھوکہ دہی کی۔دوسری جانب اینٹی کرپشن مقدمے میں ملوث ان ملازمین کی گرفتاری کے لئے بھی اقدامات شروع کر دئے ہیں جبکہ ملوث ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمانہ انکوائری جاری ہے اس کے بعد اینٹی کرپشن ملتان مقدمہ میں بھی شامل تفتیش ہونگے۔