وائٹل گروپ ان ایکشن‘ پی ایچ ڈی سکالرز کے اعزاز میں تقریب
ہارون آباد(نامہ نگار)تحصیل ہارون آباد کے پی ایچ ڈی سکالرز کے اعزاز میں وائٹل گروپ نے "وائٹل سکالرز ایوارڈ"تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے پی ایچ ڈی سکالرز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
سابق ایم پی اے تھے تقریب میں ہارون آباد کے پی ایچ ڈی سکالرز کو شیلڈز اور گفٹ پیش کیے گئے وائٹل گروپ نے ان سکالرز کی عملی خدمات کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے معروف سکالرز پروفیسر ڈاکٹر زاہد ملک اور پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور ہارون آباد کے پروفیسر ڈاکٹر غلام محیی الدین نے کہا کہ پی ایچ ڈی سکالرز علمی میدان میں نمایاں ا ور کلیدی کردارکا درجہ رکھتے ہیں تحقیق کے ذریعے مختلف علوم میں نئی جہتیں اور پہلوؤں کو علمی مقالوں کی شکل میں سامنے لانا ایک غیر معمولی اور باکمال عملی کارنامہ ہے اور اس کارنامے کے حامل افراد کی حوصلہ افزائی اور ستائش معاشرے کا فریضہ ہے ہارون آباد کے پی ایچ ڈی سکالرز بھی اس علاقے کا روشن باب ہیں اور ہارون آباد کے عوام کو اپنے اس علمی اثاثہ پر ناز ہے پی ایچ ڈی سکالرز تحقیق کے شعبہ میں گراں قدر کام کرتے ہیں اور ان کا تحقیقی کام ہر دور میں زندہ و جاوید رہتا ہے اور آنے والی نسلیں بھی ہمیشہ استفادہ کرتی ہیں وائٹل سکالرز ایوارڈ ایک ایسی پروقار تقریب ہے جس کے انعقاد سے پی ایچ ڈی سکالرز کے اس اہم کام کو سراہنے کی عملی کاوش نمایاں واضع نظر آتی ہے۔اس موقع پر مہمانان گرامیوں نے درجن بھر پی ایچ ڈی کرنیوالوں پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد، ڈاکٹر آصف سعید، ڈاکٹر سید غضنفر شاہ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین، ڈاکٹر حافظ طارق قمر، ڈاکٹر احمد حسن، ڈاکٹر سہیل طاہر، ڈاکٹر زاہدہ قمر شیخ،ڈاکٹر فرحان نعیم،ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈاکٹر عرفان مصطفی،ڈاکٹر محمد ظفر، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر حافظ عابدالرحمن، ڈاکٹر نذیر شاہ کو سکالر ایوارڈ کے نام سے اعزازی شیلڈ دی گئیں اور تقریب کے آخر میں دعائے خیر کی گئی۔
تقریب