حکومت شرح خواندگی بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ راجہ راشد حفیظ

حکومت شرح خواندگی بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ راجہ راشد حفیظ

  



چوک میتلا(نامہ نگار) صوبائی وزیر برائے لٹریسی و نان فارمل ایجو کیشن راجہ راشد حفیظ نے ڈی ای او لٹریسی وہاڑی محمد ما جد اقبال کے ہمراہ صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کی شرح خوا ندگی کو بڑھا نے کے لئے اپنے محدود وسائل کے ساتھ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کو شاں ہیں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت پو رے پنجاب میں 13000سے زائد جبکہ ضلع وہاڑی میں 410سے زائد نان فارمل سکول غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نے کے لئے کو شاں ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکو مت میں وزیر اعظم عمران خان کے وزن کے مطا بق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سرگرم عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوا ندگی پر عزم ہے کہ پراجیکٹس کی توسیع سٹاف کے لئے مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹوریٹس کے قیام و اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ و معاشرے کے تمام سٹیک ہو لڈرز کے ساتھ بہترین مشاورت سے انقلابی تبدیلیا ں لاتے ہوئے او ترقی کی راہ پر پھلتے پھو لتے ہوئے انشاء اللہ 2025تک100فیصد شرح خوا ندگی کا ہدف ضرور حاصل کر لیا جائے گا اس موقع پر سید ندیم عباس شاہ غلام یاسین یامین بھٹی و دیگر بھی موجود تھے

مزید : ملتان صفحہ آخر