لا پتہ ڈاکٹر کی لاش کھال سے برآمد‘ قتل کا شبہ‘ تحقیقات شروع

لا پتہ ڈاکٹر کی لاش کھال سے برآمد‘ قتل کا شبہ‘ تحقیقات شروع

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)2روز قبل لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر کی لاش مقامی ہاؤسنگ سکیم کے نزدیک کھال سے برآمد کرلی گئی اطلاع پاکر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی‘ ورثاء نے شناخت کرلی‘ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدودنیازی کالونی کارہائشی ڈاکٹر محمدخالد جو کہ 2 روز قبل اچانک لاپتہ ہوگیاجس کی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

لاش گزشتہ روز وائرلیس پل منٹھار روڈ پر واقع مقامی ہاؤسنگ سکیم کے نزدیک کھال میں دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع فراہم کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر شیخ زید ہسپتال منتقل کردی‘ جہاں ورثاء نے لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر محمد خالد کے نام سے شناخت کرلی‘ قتل کاشبہ ہونے پر پولیس نے بہاولپور سے کرائم سین ٹیم کو طلب کرلیا‘ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی شروع کردی۔

شبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...