دھند میں خوفناک حادثے‘ 3افراد جاں بحق‘ ہارون آباد‘ بزرگ کی لاش برآمد

  دھند میں خوفناک حادثے‘ 3افراد جاں بحق‘ ہارون آباد‘ بزرگ کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانیوال‘ رحیم یار خان‘ صادق آباد‘ ہارون آباد‘ وہاڑی‘بیورو نیوز‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ بیور و رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) خانیوال و نواح میں شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

حادثات میں 11افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیا نواحی علاقہ پل باگڑ کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے ریسکیو1122 نے 8 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 3 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔ این این اووہیڈ برج دو ٹرک اور ایک آئل ٹینکر میں تصادم ہوا حادثہ میں آئل مکمل طور پر محفوظ رہا حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔محسن وال موٹرسائیکل سوار ٹرین کی زد میں آگیا۔ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت اقبال ولد غلام محمد سکنہ 134 سولہ ایل کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیاہے۔ ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والے دو افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ پہلا حادثہ صادق آباد کے رہائشی28سالہ محمد رفیق کے ساتھ پیش آیا جو رشتہ داروں کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہا تھاکہ دھند کے باعث پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد رفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دوسراحادثہ ڈگہ پل کے رہائشی32سالہ محمد ارشد کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدارشد جانبرنہ ہوپایا اور دم توڑگیاجبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے40افراد جن میں چک72کارہائشی6سالہ ارشمان‘ کشمور کی 45سالہ نذیراں بی بی‘ بستی غریب آباد کا27 سالہ ساجد علی‘ راجن پور کا30سالہ نورمحمد‘ اوباڑو کا40سالہ محمد مشتاق‘ چک140 کا84 سالہ اللہ یار‘ کوٹ مٹھن کا70سالہ پیرشاہ اور نوریوالی کارہائشی30سالہ محمد وسیم وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ہایک اور حادثہ لنڈا پھاٹک صاد ق آباد پر پھاٹک کھلا رہنے کی وجہ سے پیش آیا کار ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی جس سے کار کو شدید نقصان پہنچا لیکن معجزانہ طور پر کار سوار محفوظ رہے یاد رہے کہ اس یاد رہے کہ اس پھاٹک پر کمونیکشن کا نظام موجود نہیں پھاٹک والا ٹرین دیکھ کر پھاٹک بند کرتا ہے اوردھند میں ٹرین نظر ہی نہیں آئی جس کی وجہ سے پھاٹک بند نہیں کیا اور حادثہ رونما ہو سکا۔ فورٹ عباس روڈ نجی پٹرول پمپ لے قریب سے ایک نا معلوم پچاس سالہ بزرگ کی نعش ملی ہے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی اور اسکول کالج اور دفاتر جانے والے افراد اور طلباء وطالبات کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا دھند کے باعث معروف شاہراہوں ملتان روڈ بورے والا روڈ خانیوال روڈ اور حاصلپور روڈ پر ٹریفک کی روانی میں شدید سست روی دکھائی دی اس حوالے سے قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر احمد بھٹی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کرنے اور ڈرائیور حضرات کو فوگ لائیٹس کے استعمال کی جائیں دوسری جانب ٹریفک پولیس جتھوں کی شکل میں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سست روی کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایات دیں۔
حادثے