پاکستان میں معاشی کے بعد اب سیاسی صورتحال بگڑتی جارہی ہے‘ محمد نواز ناجی

    پاکستان میں معاشی کے بعد اب سیاسی صورتحال بگڑتی جارہی ہے‘ محمد نواز ناجی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ پاکستان میں معاشی کے بعداب سیاسی صورتحال بھی بگڑتی جارہی ہے اردگرد کی شاخوں سے خود(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

پنچھی اڑکر پاکستان تحریک انصاف کی شاخ پرجمع ہوئے تھے انہوں نے اس کی کمزوری کااندازہ کرکے پھرسے اڑانیں بھرنے کی تیاریاں کرلی ہیں اقتدار کے بھوکے کمزورشاخوں پرآشیانے بنانے کی بجائے اب ہواکارخ بھانپ کرکسی اورطرف پرواز کے مثمنی دکھائی دیتے ہیں ایم کیوایم کے بعدق لیگ بھی حکومتی پنجوں سے پرواز کرنے بارے سوچ وبچارمیں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن کوختم کرنے کے دعویداروں واب اپنی حکومت بجانے کی فکرلاحق ہوگئی ہے پاکستان کوریاست مدینہ بنانے کاخواب دکھانے والوں کواب اپنااقتدار بجانے کی فکرلاحق ہوچکی ہے حکومت کے عوام کوہرممکن ریلیف کی فراہمی کے دعوے ہواچکے ہیں۔

نواز ناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر