حکومتی نااہلی کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے‘ محمد ذیشان گرمانی

    حکومتی نااہلی کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے‘ محمد ذیشان ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا کہ عوام کو تبدیلی نہیں، دو وقت کی روٹی چاہئے، حکومت عام آدمی کے مالی تحفظ، قوت خرید اور معیار زندگی کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

لئے کچھ بھی کرنے میں ناکام ہے،ڈیڑھ سال بعد بھی برسر اقتدار حکمران ابھی تک پریشان ہیں کہ حکومتی معاملات چلانے کس طرح ہیں،حلقہ کے عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام کو یقین دلایا تھا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور ہر معاملے میں عوام کو ریلیف دیا جائے گامگر حکومت اقتدار میں آنے کے بعد ریلیف دینے کی بجاِئے غریب کو زندہ درگور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کے رجحان میں تیزی کا عمل جاری ہے،بجلی کے بلوں میں اضافہ معمول بن کر رہ گیا ہے،جبکہ عوام کی چیخ و پکار پر توجہ نہ دینے کو کامیابی سمجھ لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کی پالیسیاں تو دور کی بات ابھی تو بزنس رولز بھی ان کی سمجھ میں نہیں آ رہے

ذیشان گرمانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...